Friendship Poetry In Urdu

آ گیا جوہرؔ عجب الٹا زمانہ کیا کہیں
دوست وہ کرتے ہیں باتیں جو عدو کرتے نہیں

تم ہنستے رہا کرو
تم مسکراتے رہا کرو

تم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو فرازؔ
دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا

میری دوستی کی حد اس پہ ختم ہے
زمیں پہ رہتا ہے مگر چاند جیسا ہے

دُشمنوں کی جفا کا خوف نہیں
دوستوں کی وفا سے ڈرتے ہیں

دوست کو دولت کی نگاہ سے مت دیکھو
وفا کرنے والے دوست اکثر غریب ہوتے ہیں

اے دوست تیری دوستی مثل انگور ہے
ملنا تو چاہتا ہوں لیکن منزل بہت دور ہے

دوستوں کی زباں کو کھلنے دو
بھول جاؤ گے زخم خنجر کے

دل سے خیالِ دوست بھلایا نہ جائے گا
سینے میں داغ ہے کہ مٹایا نہ جائے گا

سچی دوستی ہر کسی کا مقدر نہیں ہوتی
ملے کوئی سچا دوست تو اسکی قدر کرنا

ہے مختصر سی اپنی دوستی کی داستاں
اک دوست کو چاہا ہے زندگی کی طرح

جانے کس گلی میں چھوڑ آیا ہوں
جاگتی ہوئی راتیں ہنستے ہوئے دوست

کان دکھانے لگی ہیں تمھاری باتیں اے دوست
کاش تم صرف ہماری سنتے تو کتنا اچھا ہوتا

سن مرے دل کی ذرا آواز دوست
اے مرے محسن مرے ہم راز دوست

تم پر اتری ہی نہیں ہجر کی اندھی راتیں
تم نے دیکھا ہی نہیں چاند کا کالا ہونا

 

 

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here